پرویزخٹک کامیر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ ، کامیابی پر مبارکباد 

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

پشاور(یواین پی)سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اورنومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی عمران خان اور پرویز خٹک کو الیکشن میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی کامیابی سے ملک میں جس طرح تبدیلی آئی ہے اسی طرح بلوچستان عومی پارٹی کی صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیابی بھی تبدیلی کی واضح مثال ہے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہم نے ماضی کی طرح بلوچستان میں تبدیلی کیلئے جو کردارادا کیا آئندہ بھی اسی طرح کردارادا کرینگے، اور آپ کی جماعت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes