اسلام آباد(یواین پی) پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہوگی اورن لیگ کواپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا جبکہ پیپلزپارٹی سے الحاق کاکوئی امکان نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہناتھا کہ جہاں پردھاندلی کے الزامات ہیں وہ حلقہ کھولنے کے لئے تیارہیں اور ان کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئے بہت سی جماعتوں سے الحاق کے آپشن موجودہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے آزاد اراکین سے رابطہ جاری ہے جبکہ پیپلزپارٹی سے الحاق کاکوئی امکان نہیں اور پیپلزپارٹی سے حمایت کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،حکومت بنانے کے لئے پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہوگی،ن لیگ کواپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔