پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سجاد مہیس کا نارووال کی عوام کے نام پیغام

Published on July 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

رپورٹ۔۔۔زکیر احمد بھٹی
چوہدری سجاد مہیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہسب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں نارووال کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا،اتنا سپورٹ کیااور مجھے ووٹ دیا۔میں آپکے پیار اور سپورٹ کا بہت مشکور ہوں۔اور میں پاکستان کے ان لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دوران الیکشن کیمپین نارووال آ کر مجھے سپورٹ کیا۔اور میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی بہت ممنون ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ، دعائیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میں نارووال پی پی50 سے الیکشن ہار چکا ہوں اصل میں ہار جیت زندگی کا حصہ ہے ہمیشہ کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہار کو بھی قبول کریں۔میں نارووال کی عوام کا ہمیشہ شکر گزار ہوں ۔آپ سب کی سپورٹ اور دعائیں میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ نارووال کی عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔اور میں آپ سب کو پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔رب کریم کے فضل سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے اور اب کوئی بیرونی یا اندرونی طاقت پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog