کراچی: (یواین پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 1.5 روپے سستا ہو کر 125 روپے کی سطح پر آ گیا، ایک ہفتے کے دران ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے۔بیرونی کرنسی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عوام ڈالر کی خریداری کی بجائے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے ڈالر کی قدر تیزی سے کم ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں اڑتے ڈالر کے پر کٹ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 125 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ملک میں پر امن ماحول میں ہونے والے انتخابات اور تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت آنے سے کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا جبکہ ڈالر سٹاک کرنے والے افراد اسکی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا کے جمعہ سے اب تک اوپن مارکیٹ میں 4 ملین ڈالر فروخت کئے جا چکے ہیں جس سے آئندہ ہفتے ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ آ سکتی ہے۔