دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ اٹلی میں شادی کریں گے

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ اٹلی میں شادی کریں گے۔ ذرائع ابلا غ کے مطا بق اطلاعات ہیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ شادی کی جگہ بھی طے ہو چکی ہے۔یہ دونوں بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طرح اٹلی میں شادی کریں گے،انھوں نے اٹلی کے ایک وبصورت قصبے لیک’’ کومو ‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ اٹلی کا انتہائی حسین دیہات ہے جو ایک خوبصورت جھیل کے کنارے آباد ہے جبکہ رنوویر سنگھ اور دیپیکا کے گھر والے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog