سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھاکی معروف روحانی شخصیت الحاج پیر سید محمد جہان شاہ بخاری کی آستانہ عالیہ لاثانیہ آمد

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھا کی معروف روحانی شخصیت اورگدی نشین الحاج پیر سید محمد شاہ جہان شاہ بخاری (بی ایس سی ،ایم اے اسلامیات )کی امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار سے ان کے مرکزی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں ملاقات کرکے خیریت دریافت کی اوران پر ہونیوالے دہشت گردانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔دوران ملاقات انہوں نے کہاکہ آپ کی خانقاہ آستانہ عالیہ لاثانیہ پرآکردلی خوشی محسوس ہوئی ہے کہ واقعتا یہ ایک عظیم صوفی کی درگاہ ہے اورآپ سے ملاقات کرنے کے بعد یہ الفاظ کہنے میں مجھے کوئی عارنہیں ہے کہ نہ صرف دورحاضرکی آپ عظیم روحانی شخصیت ہیں بلکہ آپ واقعتا لاثانی بھی ہیں۔آپ کی طبیعت مبارک میں سادگی اوروسیع روحانی فیوض سے مخلوق خداکوفیض یاب فرمارہے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے ملاقات کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر صدیقی لاثانی سرکار کیخلاف شروع کی گئی جھوٹ اوربہتان بازی پر مبنی مہم کی حقیقت عوام الناس پر بہت جلد آشکاراہوجائیگی اورجب حقیقت سامنے آئیگی توجھوٹ اوربہتان لگانے والوں اوران کے پیروکاروں کومنہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ اللہ ورسولﷺ اپنے محبوبوں کے خود نگہبان ہوتے ہیں اوران کی حفاظت فرماتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme