ٹھٹھہ میں خسرہ نے وبائی صورتحال اختیار کرلی تین بچے لقمہ اجل بن گئے

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمیدچنڈ )ٹھٹھہ قریب غلام الله میں خسرہ نے وبائی صورتحال اختیار کرلی 3بچے ہلاک 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک محکمہ صحت آغوش نیند میں مگن ٹھٹھہ کے قریب غلام اللہ شھر کے گوٹھ میر محمد جونیجو میں خسرہ بیقابو ہوگیا خسرہ کےساتھ تیز بخار کے باعث تین 3 بچے دلبر جونیجو شاھد ڈینی صدام حسین فوت ہوگئے ہیں جبکہ 10 سے زائد بچوں کی مذکور گوٹھ میں حالت نازک ہونے کے باوجود محکمہ صحت کا خاموش تماشائی بنا ہوتاہے مقامی افراد نے حکومت سندھ اور ڈی ایچ او ٹھٹھہ آور ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا غلام اللہ میں تیزی سے پھیلتی ہوئی وبائی صورتحال کو قابو میں لایا جائے تاکہ معصوم زندگیوں کو بچایا جاسکے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog