پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بدلے پی پی نے مرکز میں‌اپوزیشن لیڈر شب مانگ لی

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے حمایت کی صورت میں پنجاب اسمبلی میں اپنی بھرپور حمایت کی پیشکش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مسلم لیگ ن کے رہنما سے اسلام آباد میں رابطہ کر کے پیشکش کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مصدقہ زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ عام انتخابات2018ء کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدے کے لیے مسلم لیگ ن سے تعاون مانگ لیا۔اس صورت میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں تو اس پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی حمایت کر سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme