کراچی (یواین پی)سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سے متعلق عبوری چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں اور چالان میں ان کا کوئی کردارواضح نہیں اور الزامات سے فریال تالپورکا کوئی تعلق نہیں ہے ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردے کر کو معطل کیا جائے