شہبازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس، عمران خان کے ساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت پارٹی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ کے ارکان بعد میں رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔ لاہور میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان نے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں ن لیگ کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہوں گے ،بعد میں سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائیگی کہ ان سے حلف لیا جائے اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اپنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش اختیار کریں گے ۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes