الیکشن کمیشن ، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظورکر لیں۔شاہدخاقان عباسی اورایازصادق کی حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی منظورکر لی گئیں۔دو بارہ گنتی کیلئے منظور ہونے والے حلقوں میں این اے 118 ننکانہ،140 قصور،152 ملتان،این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ،110 فیصل آباد،این اے 129 لاہورشامل ہیں۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے این اے 117 ننکانہ،188 لیہ،169 ملتان،این اے 57راولپنڈی،15 ایبٹ آباد،10 شانگلہ میں بھی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہناہے کہ جہاں فارم 49 موصول نہیں ہوئے وہاں دوبارہ گنتی کی اجازت دی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy