تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ کی حمایت کی ہے ،سردار خالد محمود ڈوگر

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

بورے والا (یواین پی)مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور نذیر آرائیں گروپ کے قائد چوہدری نذیر احمد آرائیں اور نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ کی حمایت کی ہے تحصیل بورے والا میں بھی تاجر برادری نے مسلم لیگ ن کے پینل کی بھرپور حمایت کر کے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران اپنے دور حکومت میں علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ذوالفقار اور انجمن تاجران جوئیہ روڈ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور خالد محمود ڈوگر کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کی طرف سے نو منتخب ممبران اسمبلی کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ہار پہنائے گئے تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی ،نائب صدر چاچا محمد اسلم ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے ،چوہدری نعیم شان ،چوہدری نوید احمد ،ضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا ،سردار شاہد کریم ڈوگر ،چوہدری اصغر حسین ،اورنگزیب چاند ،انصر علی شہزاد ،راشد علی ،محمد ندیم گجر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل بورے والا میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا فون آیا تھا اور انہوں نے اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اہلیان بورے والا خصوصاً تاجر برادری اور تمام حلقوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سے میزبان حاجی محمد ذوالفقار ،صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی اور محمد اسلم جمال نے بھی خطاب کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes