لاہور (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام سے رابطے کا سفر جاری رہے گا،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جلد دوبارہ شہر شہر جاؤں گا،انتخابات کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں، نئی حکمت عملی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے کردار کے حوالے سے بھی مشاورت کے ساتھ فیصلے ہوں گے، ہمیں پنجاب سمیت ملک بھر میں آئندہ انتخابات کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حسن مرتضی جیسے جیالے پنجاب میں پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب آج بھی بھٹو کا ہے، عوام آپ کے منتظر ہیں،،ہم عوام میں نکلیں گے تو پورے پنجاب کے عوام چنیوٹ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔