پیپلزپارٹی کاوزارت عظمیٰ اور اپوزیشن لیڈر کاانتخاب لڑنے کافیصلہ

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے امیدوارہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کااجلاس ہو ا جس میں سندھ سے نومنتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عا م انتخابات کے بعد حکومت سازی پرغور کیا گیااور اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کاانتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی امیدوارسامنے لائے گی ا ورو زارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی امیدوارہوں گے،دوسری طرف پیپلزپارٹی سندھ میں تنہاحکومت تشکیل دے گی اور خورشیدشاہ پارلیمانی لیڈرہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题