عائشہ گلالئی نے حالیہ انتخابات کو شفاف قرار دیدیا

Published on August 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

پشاور(یواین پی) چیئرمین پرسن پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) عائشہ گلالئی نے حالیہ انتخابات کو شفاف قرار دیدیا، تاہم الزام لگایا ہے کہ تحریکِ انصاف نے پیسے کے زور پر کامیابی حاصل کی۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے حالیہ عام انتخابات کے انعقاد کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ حکومت میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے پولیس کو نکما کر دیا۔ سیاسی جماعتوں نے خود فوج کی نگرانی میں انتخابات کا مطالبہ کیا، اب ان پر دھاندلی کا الزام لگانا غلط ہے، سیاسی جماعتیں انتشار کی طرف نہ جائیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یا فوج نے دھاندلی نہیں کی، مگر عمران نیازی نے جیتنے کے لیے باہر سے پیسہ چلایا کیونکہ سونامی بلین ٹری اور معدنیات کے تمام ٹھیکوں میں بہت پیسہ بنایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت کا اب عوام احتساب کریں گے، خواتین کے حقوق، مسئلہ کشمیر اور فاٹا میں معدنیات کے ٹھیکے کیسے دیئے جاتے ہیں؟ اس پر بھی نظر رکھیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر نواز شریف کی لوٹی رولت واپس سو دن میں واپس نہ لائی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes