جنوبی کوریا نے دو جوہری پلانٹوں کی تعمیر کیلئے سات بلین ڈالر لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Published on January 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

\"1\"
سیول۔۔۔جنوبی کوریا نے جوہری پلانٹوں کی تعمیر کیلئے سات بلین ڈالر لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے سات بلین ڈالر کی لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک میں دو جوہری پلانٹ تعمیر کریگا ۔ سیول کی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے پلانٹ پہلے سے زیر تعمیر پانچ پلانٹوں سے زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل ہونگے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر پلانٹ چودہ سو میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا حامل ہوگا جبکہ دونوں پلانٹ 2020 ء کے آخر تک مکمل کرلئے جائینگے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes