اوور بلنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے بجلی چوری میں ملوث متعدد افراد کے خلا ف مقد مات درج ۔ ایس ڈی او امتیاز انور چوہدری 

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

حبیب آباد ( محمد عر فان )بجلی چوری کی روک تھام کے لیے دن رات بھر پور کوشش کر رہے ہیں جبکہ اوور بلنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے بجلی چوری میں ملوث متعدد افراد کے خلا ف مقد مات درج ۔ ایس ڈی او امتیاز انور چوہدری تفصیلات کے مطابق حبیب آباد اختر آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او امتیاز انور چوہدری نے میڈ یا وفد رانا داؤد خاں ، ملک محمد آصف ، رانا محمد رمضان ، رانا محمد رفیق ، ہارون شہزاد بھٹہ ، ڈاکٹر آصف محمود ، محمد عر فان ، رانا محمد فرقان ، مدثر نذر ، مہر محمد صدیق سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حبیب آباد میں واپڈہ کے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایکسئین ، ایس ڈی اوکی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو کہ بلا تفریق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اور الحمد للہ کافی حد تک اس پر قابو پالیا گیا ہے اور لاکھوں روہے کے جرمانوں سمیت درجنوں مقدمات درج کراوئے گئے ہیں اوور بلنگ کا تقریبا خاتمہ کر دی گیا ہے صارفین کی دشواری کے خاتمے کے لیے علیحدہ ڈیسک قائم کئے ہیں ۔ انکا مزید کہناتھا کہ عوامی مسائل کے حل میں حبیب آباد پریس کلب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ہمیں بھی میڈ یا کے مثبت ساتھ کی اشد ضرورت ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog