فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کا’’ہالینڈ میں رکن پارلیمنٹ اورپارٹی فار فریڈم کے سربراہ ملعون گیرٹ ولڈرزکی طرف سے ایک بارپھرحرمت رسولﷺپہ حملہ آورہونے کی ناپاک جسارت ‘‘کیخلاف ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ صدیقی لاثانی سرکارنے اپنے بیان میں کہاکہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کاحصہ ہے ،نبی مکرم ،ختم الرسل آقا ومولا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حرمت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ مسلمانوں کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہمیں ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے جس سے مغربی دنیا کی آنکھیں کھل جائیں اورآئے روزایسی ناپاک جسارتوں کاسلسلہ مستقل طور پر بندہوجائے۔اسلام کاحقیقی تشخص مغربی دنیا کے سامنے اجاگرکیاجائے اورانہیں سخت پیغام دیا جائے کہ آپ کی ایسی بے لگام آزادی رائے کے اظہار کودہشت گردی کہاجاسکتاہے جس سے کروڑوں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہو۔ حکومت سمیت ملکی مذہبی اورسیاسی جماعتیں سوشل میڈیا ٹیمیں مغرب کوایسے گستاخانہ اقدامات روکنے کیلئے سخت پیغام دیں اوران ممالک کی بنی ہوئی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ میڈیامسلم حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کوبیدارکرنے کیلئے اپنا حقیقی اورکلیدی کرداراداکرے اوراقوام مغرب کویہ باورکرائے کہ آپ کی ایسی اسلام مخالف حرکتیں فتنہ توہوسکتی ہیں لیکن کسی طور پرآزادی رائے کااظہار نہیں کہلاسکتیں۔۔اسلام اورانسانیت کے دشمن عناصرایک بار پھر سیدالانبیاء حضورنبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کروانے کے ناپاک منصوبے بنارہے ہیں ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے ذاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن عناصرکیخلاف سینہ سپرہوجائیں اور آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف متحد ہوکر ان کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملادیں۔اجلاس کے اختتام پر اسلام کی سلامتی اورامت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔