لاہور (یو این پی) پی سی بی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب 8 اگست کو کراچی میں منعقد ہو گی۔ بیسٹ بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔بہترین باؤلر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہے۔ ایمرجنگ کیٹگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ائیر اورٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے