مال روڈ پر کوڑا اور تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ

Published on August 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

لاہور(یو این پی) لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی سڑک مال روڈ پر کوڑا اور تھوک پھینکنے والوں کیخلاف ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ کو ”ماڈل روڈ“ بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کوڑا اور تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیدیا ہے۔جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر تاریخی عمارتوں پر رنگ روغن کا کام 7 اگست سے شروع کیا جائے جبکہ 30 اگست سے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لیے سول ورک شروع کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر 7 اگست تک مال روڈ سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کیا جائے، چیف ایگزیکٹو لیسکو اور جی ایم پی ٹی سی ایل مال روڈ سے لٹکتی تاروں کا خاتمہ کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes