اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت آف پاکستان ممنون حسین نے گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ پر دستخط کر کے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے گونر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ منظور کر لیا اور ان کے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ،محمد زبیر کے استعفیٰ کے بعد نئے گورنر کے تعیناتی تک سپیکر سندھ اسمبلی گورنر سندھ ہوں گے۔
یاد رہے گورنر سندھ محمد زبیر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی 2 اگست کو دیا تھا جسے آج منظور کر لیا گیا ، محمد زبیر نے 2 فروری 2017کو سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی وفات کے بعد 32ویںگورنر سندھ کا حلف اٹھایا تھا۔