اسلام آباد (یواین پی )نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے کہاہے کہ 15 اگست کو ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا،13 یا 14اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس بلایاجاسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکراوربعدمیں وزیراعظم کاانتخاب ہوگا ، آزاد امیدواروں کواپنی پسندکی جماعت میں شمولیت کاوقت دیاجائےگا،وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائیگی، نومنتخب ارکان 10 روز کے اندرگوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔