عوام کی صحت کی سہولیات نشتر ٹو کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیاہے ندیم ارشاد کیانی کمشنر ملتان

Published on August 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

ملتان ( یواین پی) کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال و یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کابھی بوجھ اٹھارہا ہے۔ عوام کی صحت کی سہولیات بارے مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے نشتر ٹو کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیاہے۔ اس حوالے سے ٹیکنیکل کمیٹی کو ہسپتال کی اراضی، ڈیزائن اور محل و قوع کے حوالے سے رپورٹ بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے نشتر ٹو کے منصوبے پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ نشتر ہسپتال و یونیورسٹی کی ایمرجنسی وارڈز، کلاس رومزاور ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے کا بھی پلان تیارکرلیا گیا ہے جس کے تحت نشتر میں ایڈمن بلاک اوردیگر سروسز کے نئے بلاک بنائے جائیں گے۔ کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ دوران سفر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ڈویژن بھر کی ہائی ویز پر ایک بھی ٹراماسنٹر موجود نہیں ہیں جو کہ بہت تشویش ناک بات ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہائی ویز پر ٹراماسنٹروں کی تعمیر کے لئے پروپوزل بنایا جائے جسے منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھیجا جائے گا۔وائس چانسلر ملتان ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا کہ نشتر ہسپتال کو 1100بیڈز سے بڑھا کر 1700بیڈز کردیا گیا ہے جبکہ روزانہ ان ڈور 2700مریض دیکھے جارہے ہیں۔ جگہ اور اساتذہ کی قلت سے نشتر ہسپتال و یونیورسٹی کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریضوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے فائنل ائیر کے ڈاکٹرز کو ایمرجنسی سمیت پر وارڈز میں عملی تربیت کے لئے تعینات کردیا ہے۔ یہ تمام ڈاکٹرز ہسپتال میں مریضوں کو دی گئی سہولیات بارے نہ صرف رپورٹ پیش کریں گے بلکہ جواب دہ بھی ہوں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیرعباس شیرازی، اے سی صدر قاضی منظوراور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes