لاہور (یو این پی) ’’ہوٹل‘‘پاکستان کی پہلی بھارتی فلم ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں شوٹ کی گئی ہے،با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ہفتے میں’’ہوٹل‘‘ کا ’’ آفیشل ٹریلر‘‘ تمام چینلز اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا جائے گا،یہ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر’’ہوٹل‘‘ کا ٹیزر ز لانچ ہو چکا تھا اور چند گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائدلوگوں نے ہوٹل کے ٹیزرزکو دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار بھی کیا، بھارت کے جریدے ’’انڈیا نیوزڈائری‘‘ نے بھی اپنے صفحے پر فلم کو موضوع بحث بنایا،’’ ہوٹل‘‘ فلم میں برصغیر میں موجودلڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو موضوع بنایا گیا ہے، خصوصی طور پر ان بچیوں کو جنہیں پیدائش سے قبل ہی قتل کر دیا جاتا ہے، اس کا اسکرین پلے وہدایات خالد حسن خان کا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں کوئی گانا شامل نہیں کیاگیاہے،آفیشل ٹریلر لانچ کرنے کے سلسلے میں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ جلد ہی دنیا بھر کی عوام’’ہوٹل‘‘ کے آفیشل ٹریلر کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔