لاہور: (یواین پی) سوشل میڈیا سائٹ کے متاثر ہونے سے کروڑوں صارفین کو آن لائن ہونے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔فیس بک کے ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق 43 فیصد صارفین کو فیس بک کے مکمل بلیک آؤٹ کا سامنا ہے جبکہ 31 فیصد صارفین کو لاگ ان کے مسائل کا سامنا ہے۔دوپہر 12 بج کر 20 منٹ کے بعد فیس بک کی سروس مسئلے کا شکار ہوئی جس کے بعد صارفین کو سوشل ویب سائٹس استعمال کرنے میں زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب دنیا بھر کے صارفین نے ٹوئیٹر کا رخ کر کے فیس بک کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ہیش ٹیگ “فیس بک ڈٖاون” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، یاد رہے کہ چند روز قبل مارکیٹ میں فیس بک کے حصص بیس فیصد گر گئے تھے۔