پاکستان پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا

Published on August 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیے جانے کے بعد پی پی پی نے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نام کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔ترجمان چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سکھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ گزشتہ دور حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes