ممبئی: (یواین پی) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک بار پھر سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ہر بار بیرون ملک جانے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے اور چند ماہ قبل ہی سلو میاں کو 5 سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ صرف 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔بعد ازاں سلمان خان نے اپنی فلم ‘ریس تھری‘ کی بیرون ملک شوٹنگ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور حال ہی میں دبنگ اداکار نے امریکا کا ٹور بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں پرفارم کیا۔جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت سے مشروط کر دی۔ دبنگ اداکار کو بیرون ملک جانے سے قبل ہر بار عدالت سے اجازت لینا ہو گی۔