زینب کے قاتل عمران کو مزید تین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 12 بار سزائے موت کی سزا

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

لاہور(یواین پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو مزید تین بچیوں سے زیادتی کے جرم میں 12 بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے مجرم عمران کے خلاف قائم مزید 3 مقدمات لائبہ عمر، کائنات بتول اور عائشہ آصف کیس کے مقدمات پر محفوظ کیے گئے فیصلے جاری کردیے۔
جج سجاد احمد کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے قاتل کو 4 بار موت کی سزا اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوٹر عبدالرو¿ف وٹو نے بتایا کہ سفاک قاتل عمران نے کئی ننھی بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا، اس نے 7 جنوری 2017ءکو قصور بی ڈویژن سے 12 سالہ عائشہ آصف کو اغوا کیا اور معصوم کو سیٹھی کالونی کے قریب زیرتعمیر مکان میں درندگی کے بعد قتل کردیا۔
عمران نے 24 فروری 2017ءکو قصور علی پارک سے 4 سالہ ایمان فاطمہ کو اغوا کیا اور آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر زیرتعمیر مکان میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
مجرم نے 11 اپریل 2017ءکو قصور امین ٹاو¿ن سے 7 سالہ نور فاطمہ کو اغوا کیا اور 2 فرلانگ کے فاصلے پر زیر تعمیر مکان میں زیادتی کے بعد قتل کردیا، مجرم کے خلاف تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج ہوا۔
درندہ صفت شخص نے 8 جولائی 2017ءکو بستی خادم آباد سے 8 سالہ لائبہ عمر کو اغوا کیا اور 500 میڑ فاصلے پر شاہ عنایت کے قریب زیر تعمیر مکان میں درندگی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔
سفاک شخص نے 9 جولائی 2017ءکو حیات آباد سے 8 سالہ نورین کو اغوا کیا اور اندرون موری گیٹ قصور کے قریب زیادتی کے بعد قتل کیا۔
عمران نے 12 نومبر 2017ءکو قصور گارڈن سے 6 سالہ کائنات بتول کو اغوا کیا لکڑی کی ٹال میں رات گئے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھینک دیا۔ مجرم نے اپنی دانست میں اسے مار کر پھینکا تھا تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ تو گئی لیکن کائنات اب بھی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题