اسلام آباد(یواین پی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی مشاورت کےلئے پی ٹی آئی چیئرمین نے اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں تمام ارکان کوشرکت یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے، حکومت سازی سے متعلق حتمی مشاورت اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس اہم اجلاس میں عمران خان منتخب ارکان اسمبلی کو وفاق، کے پی کی اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا، جو دو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔