این اے 230 بدین جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کامیاب قرار

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

بدین(یواین پی) این اے 230 بدین میں دوبارہ گنتی پرجی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 230 بدین پردوبارہ گنتی کاعمل مکمل ہو گیا ہے ،غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا 95ہزار 64ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رسول بخش چانڈیونے93ہزار 999ووٹ لیے ۔واضح رہے کہ رسول بخش چانڈیونے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔یادرہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کررکھا ہے اور ممکنہ طورپر انضمام بھی ہوسکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy