سندھ کے نئے گورنر عمران اسماعیل ہونگے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 781)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے دھاندلی کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کو ہٹا دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题