بنگلہ دیش: 2 ساتھیوں کی ہلاکت پر طلباء کا شدید احتجاج

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ڈھاکہ: (یواین پی) بنگلہ دیش میں بس کی ٹکر سے 2 طالبعلموں کی ہلاکت پر طلباء آپے سے باہر ہوگئے، سڑکوں پر کھڑے ہو کر ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ نے جلتی پر تیل کا کام کیا، انٹرنیٹ سروس معطل، وزیر اعظم نے والدین سے طلباء کو گھروں سے باہر نہ جانے کی اپیل کر دی۔بس کے نیچے آکر 2 طالبعلموں کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش کے طلباء نے دارالحکومت کو لاک ڈاؤن کر دیا۔ ہزاروں طلباء یونیفارم پہن کر تعلیمی اداروں کے بجائے احتجاجی کیمپوں کا رخ کرنے لگے۔ فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر چلنے والی بسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ طلباء نے ٹریفک کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنا شروع کردیے، جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy