پشاور(یواین پی)نگران وزیرا علیٰ کے پی کے جسٹس (ر)دوست محمد نے خیبرپختونخواہ سے مویشیوں اور سبزیوں کی افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پرمٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال عید الضحیٰ کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مویشی افغانستان اسمگل کیے جاتے تھے مگر اس بار نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد نے مویشیوں اور سبزیوں کی افغانستان میں اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پرمٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے نگران وزیر اعلیٰ کے اس حکم سے قربانی کے جانوروں کی قیمت کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔