چین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں اپنا کام فلمبند کرادیا
Published on August 6, 2018 by admin ·(TOTAL VIEWS 519) No Comments
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دوچینی بہنیں شیزا اور ردا کو متعارف کرا یاہے رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت
کراچی(یواین پی) انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے کراچی میں گداگری کے موضوع پر بننے والی فلم’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں چین سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہنیں ردا اور شیزا اردو بولتی نظر آئیں گی ونوں بہنیں اردو نہایت اچھے انداز سے بولتی ہیں رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے کراچی سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ان دونوں کو اپنی نئی فلم ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں متعارف کروا رہے ہیں جسے وہ اس فلم کو بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجیں گے ان کے کہنے کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دوچینی بہنیں شیزا اور ردا کو متعارف کرا یاہے جو کہ پہلی بار اسکرین پر اور ڈائیلاگز بھی اردو میں ادا کرتی نظر آئیں گی یہ دونوں بہنیں دوہری شہریت کی حامل ہیں اور مقامی کالج میں زیر تعلیم ہیں یوں وہ دونوں پہلی بار ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ردا اور شیزا کے اردو بولنے کا انداز بہت صاف ہے کہیں سے یہ نہیں لگتا کہ یہ چین سے تعلق رکھنے والی بہنیں اردو بول پائیں گی ان کے والد کا تعلق کراچی سے ہے اور اپنی مارجرین کمپنی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق چین سے ہے فلم میں فروا خان، محمد علی شیخ، تنویر جانی، عارف شیخ اورسیدہ ساجدہ رضوی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
Back to Conversion Tool
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 98
Related