آک لینڈ: (یواین پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے چھ ہفتے کی میٹرنٹی لیو کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پارلیمنٹ کی عمارت میں کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔ واضح رہے کہ 28 سال قبل پاکستان کی بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیراعظم تھیں، جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں۔اڑتیس سالہ آرڈرن نے اکیس جون کو ایک بیٹی کو جنم دیا تھا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بیٹی کی ماں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔