اسلام آباد (یواین پی) پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی میں اکبرایس بابرکی شرکت کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کافیصلہ چیلنج کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست دائر کرتے ہوئے کارروائی میں اکبرایس بابرکی شرکت کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے سنگل بنچ کافیصلہ کا لعدم قراردینے کی استدعا کی ہے اور موقف اپنایا ہے کہ اکبرایس بابرذاتی بغض نکال رہے ہیں اور ان کی الیکشن کمیشن کودرخواست بد نیتی پرمبنی ہے۔اس لئے پارٹی فنڈنگ کیس میں سنگل بنچ کافیصلہ کا لعدم قراردیا جائے۔