سوات اللہ پاک کی بنائی ہوئی اس کائنات کاخوبصورت حصّہ ہے ، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

کراچی(یواین پی) پروڈیوسرو ڈائریکٹر طلال فرحت بیس روزہ دورے پر سوات سے واپس کراچی پہنچ گئے وہ گزشتہ کئی دنوں سے سوات کے خوبصورت علاقوں پر بننے والی فلم’’اے بیوٹی فل لینڈ آف پاکستان سوات‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں مصروف تھے اُن کا ارادہ اسے بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کا ہے جس میں وہ بتانا چاہتے ہیں کہ دمیا بھر سے لوگ آئیں اور دیکھیں کہ پاکستان کی اس خوبصورت سرزمین پر ایک ایسا حصہ موجود ہے جو اللہ پاک کی بنائی ہوئی اس خوبصورت کائنات کا ایک حصہ ہے جس کا نام ’’سوات‘‘ ہے اور وہ صرف ہمارے ملک میں موجود ہے جہاں پربلند بانگ درخت، پہاڑ، بادل، میوے،پھل، آبشار،مچھیاں، وادیاں،جھیل اورہری بھری زمین ہے، یاد رہے طلال فرحت کی گزشتہ برس بنائی ہوئی پاکستان کی پہلی چھوٹے قد پر فلم ’’اٹھننی‘‘ ہندوستان کے شہر دہلی میں ہونیوالے بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کر کے سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر چکی ہے جس میں چھوٹے قد کے لوگوں کے مسائل کی نشاندہی کر کے اسکرین پر پیش کیا گیا تھا نیز وہ خواتین اور بچوں پر جبری تشدد اور ان کے حقوق کے بارے میں بھی ایک فلم ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ پر کام کر رہے ہیں جسے بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کاارادہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题