کراچی: (یواین پی) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مرغی کا گوشت مزید 20 روپے سستا ہو گیا، چکن 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔چکن کراہی، چکن کورمہ، چکن تکہ اور چکن ہانڈی وغیرہ کھانے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، کراچی میں چکن کے دام مزید کم ہوگئے، دو ماہ قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 175 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے، دو روز میں چکن 30 روپے کلو تک سستی ہوچکی ہے۔چکن سستی ہونے سے دکانوں پر اس کے خریداروں کا تانتا بندھ چکا ہے۔ دھڑا دھڑ چکن فروخت ہونے سے دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے دوسری جانب انڈے 100 روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔