لاہور(یواین پی)اداکارہ ثنایوم آزادی لاہورمیں منائیں گی۔بتایاگیاہے کہ وہ 12اگست کوکراچی سے لاہورپہنچیں گی اور مختلف ٹی وی چینلزکے یوم آز ادی کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت کریں گی۔و ہ اپنے بیٹوں اذان اوراذلان کے ہمراہ علامہ اقبال کے مزارپرحاضری بھی دیں گی۔بتایاگیاہے کہ ثنالاہورمیں ایک ہفتہ قیام کریں گی۔