لاہور ۔۔۔ پنجاب میں بزرگ شہریوں کے کھیلوں کے دلچسپ مقابلے کے ساتھ پنجاب یوتھ فیسٹول کاتیسرے مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ صوبے بھر میں ہونے والے ان مقابلوں کے شرکا کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔لاہور میں بزرگ شہریوں کے درمیان ہونے والوں مقابلوں میں 97 سالہ فیروز دین نے مخالف کو پنجہ آزمائی یا آرم ریسلنگ میں ہرا کر ہرایک کی توجہ حاصل کی۔پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہونے والے یوتھ فیسٹول کے تیسرے مرحلے کے اختتامی روز بزرگ مرد و خواتین کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ایک قابل توجہ مقابلہ ریس تھا، بزرگ شہری اپنے ناتواں جسم، کمزور ہوتے پٹھوں ،جوڑوں لیکن جواں عزم کے ساتھ دوڑتے اور بعض تیز رفتار چلتے دکھائی دیے، چند ایک راستے میں ہی رک گئے لیکن ایک بڑی تعداد ہار جیت سے بے نیاز ہو کر اختتام تک پہنچی۔یہ ریس 70 سالہ بابا اشرف نے جیتی جبکہ دلدار حسین دوسرے نمبر پر رہے۔ بزرگ شہریوں کے مقابلوں میں اولڈ پیپلز ہومز کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے ورثا مختلف وجوہات کی بنا پر انھیں گھر پر نہیں رکھ سکتے اور وہ اپنی باقی زندگی اولڈ پیپلز ہومز میں گزارتے ہیں۔ایک مقابلہ بزرگ خواتین کے درمیان بھی ہوا جس میں اولڈ پیپلز ہوم میں رہنے والی ہر عمر کی عورت نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کی فاتح 97 سالہ صغراں نسیم تھیں۔ایک مقابلہ بزرگ خواتین کے درمیان بھی ہوا جس میں اولڈ پیپلز ہوم میں رہنے والی ہر عمر کی عورت نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کی فاتح 97 سالہ صغراں نسیم تھیں۔بزرگ شہریوں نے لوڈو اور شطرنج بھی کھیلی۔ شطرنج اور لوڈو کی بساط پر کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملے۔ 75 سالہ جاوید اور ان کیساتھی فضل نے کیرم ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ جیتا تو اسلم اور ظہیر نیلوڈو کے میچ میں فتح حاصل کی۔مسلم لیگی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے بزرگ شہریوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بزرگوں کی یوتھ فیسٹیول میں شرکت سے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔پنجاب میں یوتھ فیسٹول کے تحت ہونے گذشتہ ہفتے سے یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، البتہ لاہور میں بزرگ شہریوں کے مقابلے کے ساتھ ہی یوتھ فیسٹول کا تیسرا مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔ بدھ سے ضلع کی سطح پر مقابلے شروع ہو جائیں گے۔پنجاب یوتھ فیسٹول کے ڈویڑنل کنوینر میاں نصیر نے کہا ہے کہ اس فیسٹول کے ذریعے پنجاب کے ان طبقوں کو بھی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ لینے اور تفریح کا موقع ملا جنھیں معاشرے میں عمومی طور پر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔