اسلام آباد(یواین پی)انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا گیا تھاجس میں عدلیہ مخالف نعرے لگائے گئے۔اس پر مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا جس میں امتیازراجہ اورکوثرگیلانی نامزدکیا گیا ہے اور مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہےایف آئی آر کے مطابق عدلیہ مخالف نعروں کی ویڈیوحاصل کرلی گئی،نعرے لگانے والے دیگرافرادکی شناخت جاری ہے۔