جہانیاں(یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر نوجوانوں کا عالمی دن” انٹر نیشنل یوتھ ڈے” 12اگست کومنایا جائے گا،تفصیل کے مطابق 12اگست کو پاکستان سمیت دنیابھر کے ممالک کے اندر نوجوانوں کا عالمی دن ” انٹر نیشنل یوتھ ڈے” منایا جائے گا،اس دن کو منانے کامقصد عالمی سطح پرنوجوانوں کی اہمیت بارئے شعور اُجاگر کرنا ہے،انٹرینشنل یوتھ ڈے اقوام متحدہ کی اسمبلی میں12اگست2000کو باقائدہ منظوری کے بعد ہر سال اگست کی 12تاریخ کو منایا جاتا ہے،اس بارے تقریبات منعقد کی جائیں گی