فلم’’ہوٹل‘‘ کا’’ آفیشل ٹریلر‘‘ آج کراچی کے مقامی کلب میں جاری کیا جائے گا،

Published on January 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

\"HOTAL
یو این این پاکستان نے’’ آفیشل ٹریلر‘‘ کے حوالے سے گزشتہ روز ہی نیوز بریک کر دی تھی
کراچی(یو این این) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بنائی جانے والی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کا ’’ آفیشل ٹریلر‘‘ وہ بھی فلم انڈسٹری میں پہلی بار کراچی کے مقامی کلب میں پانچ بجے شام جاری کیا جائے گا ،جسے صحافتی حلقوں میں’’ہوٹل‘‘ ٹیم کو ’’ ٹرینڈ سیٹرز‘‘ کہا جا رہا ہے، یہ خصوصی تقریب مقامی ایونٹ کمپنی کے تعاون سے طلال فرحت کی سربراہی میں ترتیب دی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق تقریب میں شہر کے چندعمائدین ، ثقافتی شخصیات اور شوبز کے ستاروں سمیت فلم کی تمام نئی کاسٹ ’’ریڈ کارپیٹ‘‘ پر اپنا جلوہ دکھائے گی، امید کی جا رہی ہے کہ فلمسٹار میرا بھی اس خصوصی تقریب میں تاریخی لمحات کا حصہ بنیں گی، یو این این کو یہ اعزاز حاصل ہوگیاہے کہ کل ہی آفیشل ٹریلر جاری ہونے کی خبر بریک کر دی تھی،ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ’ہوٹل‘‘ فلم کے ستاروں سمیت پروڈیوسر سردار نوید، رائٹر وڈائریکٹر خالد حسن خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت اس موقع پر فلم کے حوالے سے خصوصی اعلانات کریں گے،کئی ماہ سے ملکی و غیرملکی ذرائع ابلاغ عامہ، صحافتی اداروں، الیکٹرانک میڈیا اور خاص کر عوامی حلقوں میں فلم کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی تھی کہ وہ فلم کے ٹریلر کو جلد از جلد اسکرین پر دیکھ کر اپنی رائے کام کر سکیں، یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ ٹریلر کو جلد سوشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیا جائے تاکہ گلوبلی اندزہ لگایا جا سکے کہ فلم کا معیار کیساہے جب کہ دنیا بھر کے لوگوں نے ’’ہوٹل‘‘ کے ٹیزر کودیکھ کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس فلم کے ذریعے ترقی کی جانب بڑھتے ہوئے قدم کا اشارہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes