بلاول بھٹو کا اداروں کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہار

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

کراچی (یواین پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکر دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکیاہے ۔بلاول بھٹو کا خورشیدشاہ،شیری رحمان ودیگر کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے بات چیت کریں اور اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پربات کی جائے، پارلیمنٹ کے اندرموثر احتجاج اورقانونی طریقہ اپنایا جائے اور اداروں کےخلاف کسی بیان کا حصہ نہ بنا جائے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس گزشتہ روز ہواتھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes