پشاور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے سوات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور ارب پتی محمود خان کو نامزد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمو دخان نے اپنے 2 ارب سے زائد کے اثاثوں پر محض 12 سو روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق حکومت میں ان پر کرپشن کے الزامات بھی لگے جس میں ان کے ماتحت 3 افسران معطل ہوئے۔انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق محمود خان 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،کاغذات کے مطابق ان کے پاس چار کروڑ نقدی بینک میں موجود ہے جبکہ 87 کنال زرعی اراضی اور 150 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں۔
واضح رہے محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولہ سونا ہے اور ان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کا فرنیچر بھی موجود ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ محمود خان نے گھر کا فرنیچر تو ظاہر کیا لیکن دستاویزات میں اپنے رہائشی گھر کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا،ٹیکس دستاویزات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ نے محمود خان نے اپنے دو 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کی سالانہ ا?مدنی 23 لاکھ 47 ہزار ظاہر کی اور اس میں محض 1225 روپے ٹیکس ادا کیا۔