ہم مسعود احمد بھٹی کے ورثہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ

Published on January 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 836)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)حضورﷺ کا فرمان ہے کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ، ہم مسعود احمد بھٹی کے ورثہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پنجاب حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے نواحی گاؤں ستوکی میں مسعود احمد بھٹی کے ورثہ سے اظہار تعزیتی و قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی سے اختلاف کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ اسے قتل ہی کر دیا جائے۔ ہم مسعود احمد بھٹی، چوہدری ضیا، بابر سرفراز، خالد بشیر اور امیر علی کے ورثہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog