رواں سال تیسری اور آخری بار آج سورج کو گرہن لگے گا: محکمہ موسمیات

Published on August 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) رواں سال کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج ہوگا جودنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج (ہفتہ کو) ہوگا۔ آج ہونے والا سورج گرہن شمال اور مشرقی یورپ ، شمال اور مغربی ایشیا میں دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان میں سورج کو گرہن نہیں لگے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ہوگا اور اس کا اختتام 4 بج کر 31 منٹ پر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes