سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا

Published on August 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد اتوار 12 اگست یکم ذوالحجہ ہوگی جبکہ منگل21 اگست عیدالاضحٰی کا پہلا دن ہو گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا اور منگل 21 اگست کو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی۔مختلف ممالک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام اور یونان میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 5 یوم کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme