اسلام آباد(یواین پی) پاکستانی پی کے بنی دالہ میں عمران خان کو ڈیم کی فوری تعمیر کے پمفلٹ دینے پہنچ گیا ۔ ہفتہ کے روز بھارتی ایکٹر عامر خان کے ہم شکل کراچی کے پی کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی فوری تعمیر کے پمفلٹ تقسیم کر رہا ہوں اور وہی پمفلٹ عمران خان کو بھی دینے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت سے لوگوں کو امیدیں وابسطہ ہیں اور اس لئے عوام نے رائیٹ گولا پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب کرایا اور بنی گالہ میں رائیٹ نمبر رہتا ہے ۔ پی کے نے کہا کہ الیکشن میں عمران خان کی مہم چلاتا رہا ہوں اور اس لئے پی ٹی آئی چیئرمین جیتے ہیں ۔