جشن آزادی کی آمد آمدملک بھر کے شاپنگ مالز میں سبز اور سفید رنگوں کی بہار آگئی

Published on August 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہیں
گھروں کی سجاوٹ کے لیے جھنڈیوں، سبز پرچموں اور دیگر اشیا کی خریدو فرخت تو عروج پر ہے ہی ساتھ ہی حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لیے سبز اور سفید ملبوسات اور دیگر اشیا کی شاپنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ بچے بھی،
سبز ہلالی پرچم والے رنگوں سے والے کپڑے خریدنے میں مصروف ، ’’نیا پاکستان‘‘، ’’پاکستان زندہ باد‘‘اور ’’دل دل پاکستان‘‘سمیت علامہ اقبال کے اشعار والی اسٹیٹمنٹ شرٹس کی مانگ میں بھی اضافہ 
اسلام آباد/لاہور/ کراچی/پشاور(یواین پی)جشن آزادی کی آمد آمد ، ملک بھر کے شاپنگ مالز میں سبز اور سفید رنگوں کی بہار آگئی ، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ بچے سبز ہلالی پرچم والے رنگوں سے والے کپڑے خریدنے میں مصروف ہو گئے ۔یوا ین پی تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پاکستان محض دو دن کی دوری پر ہے، ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہیں،گھروں کی سجاوٹ کے لیے جھنڈیوں، سبز پرچموں اور دیگر اشیا کی خریدو فرخت تو عروج پر ہے ہی ساتھ ہی حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لیے سبز اور سفید ملبوسات اور دیگر اشیا کی شاپنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔اگر آج سے 10 برس قبل کی بات کی جائے تو 14 اگست کے دن اسکول میں ہونے والی تقریبات میں بچے ہی سبز اور سفید ملبوسات میں جشن آزادی مناتے نظر آتے تھے یا پھر نوجوان لڑکے موٹر بائیکوں پر جھنڈے لہراتے نظر آتے تھے۔لیکن گذشتہ 5 برس سے ملک میں جشن آزادی منانے کے لیے خصوصی اہتمام نظر آتا ہے اور سبز اور سفید رنگ کو لے کر فیشن کے نت نئے انداز سامنے آرہے ہیں۔پہلے پہل بچوں اور لڑکوں کے لیے صرف آزادی ٹی شرٹس، گھڑیاں اور بینڈز متعارف کیے جاتے تھے، لیکن اب باقاعدہ طور پر مرد وخواتین کے لیے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل نت نئے اسٹائل کی ‘آزادی کلیکشن’ متعارف کروائی جاتی ہیں۔وطن عزیز کے 71 ویں یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے متعارف کروائی گئی ‘آزادی کلیکشن اِس وقت سب کی توجہ کا مرکز ہے۔خواتین اور بچیوں کے لیے اس مرتبہ سبز اور سفید کرتیاں، پیپلم اور ٹی شرٹس پیش کی گئیں ہیں جن میں فلورل پرنٹ، چاند تارہ ایمبوزنگ، چکن کاری، سیلف اور تھریڈ ورک کیا گیا ہے۔جبکہ مرد حضرات کے لیے ہر دفعہ کی طرح سبز اور سفید روایتی کرتے، شیروانی، ویسٹ کوٹ شرٹس متعارف کروائی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹمنٹ شرٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن پر خوشخطی میں ’’نیا پاکستان‘‘، ’’پاکستان زندہ باد‘‘اور ’’دل دل پاکستان‘‘سمیت علامہ اقبال کے اشعار بھی پینٹ کیے گئے ہیں۔14 اگست کے حوالے سے چوڑیاں تو ہوتی ہی تھیں، لیکن اب خواتین کے لیے سفید اور سبز رنگ کی چپلوں کی کلیکشن بھی متعارف کروائی جارہی ہیں، جو منفرد ڈیزائنز کی حامل ہیں۔لڑکیوں کے لیے نئے اسٹائل کے اسکارف بھی پیش کیے گئے ہیں جن پر ملک کی معروف عمارتوں کی تصاویر سمیت وطن عزیز سے متعلق نعرے بھی لکھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes